ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپورمیں بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہونے پر ایک سیاسی رکن کے گھر پر پتھراؤ۔ بجلی کاٹ د ی گئی

کنداپورمیں بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہونے پر ایک سیاسی رکن کے گھر پر پتھراؤ۔ بجلی کاٹ د ی گئی

Tue, 08 May 2018 22:50:13    S.O. News Service

کنداپور9؍مئی (ایس او نیوز) ایم ایل اے ہالاڈی شرینواس شیٹی کے طریقہ کار کی مخالفت میں بی جے پی سے جداہوکر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے راجو کولال کے گھر پر شرپسندوں کی طرف سے پتھراؤ کرنے اور گھر کا بجلی کنکشن کاٹ دینے کی واردات پیش آئی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مادامکّی گرام پنچایت کے صدر راجو کولال رکن اسمبلی ہالاڈی شرینواس شیٹی کے کٹر مخالفین میں شامل ہیں۔ اس نے حال ہی میں بی جے پی سے رشتہ توڑکر کانگریس کا ہاتھ تھام لیا تھا۔  مبینہ طور پر اسی کے نتیجے میں  گھر پر رات کے وقت شرپسندوں کی طرف سے کئے گئے  پتھرائو  سے  کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کمپاؤنڈ کی دیگر چیزوں کو بھی کافی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ راجو کولال کو پورا شک ہے کہ اس کے گھر پر اس طرح حملہ کرکے فرار ہونے کے پیچھے بی جے پی والوں کا ہی ہاتھ ہوسکتاہے۔ اس حملے کی خبر ملتے ہی کانگریسی امیدوارراکیش ملّی اور پارٹی کے دیگر کارکنان بڑی تعداد میں راجو کے گھر پر جمع ہوگئے۔ 


Share: